قومی سلامتی اجلاس،دہشتگردی کے خلاف جدو جہد جاری رکھنے کا فیصلہ

قومی سلامتی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ  دہشت گردی تنظیم  پی کےکے  اور  گولن تنظیم  سمیت ملکی سلامتی کے خلاف بر سر پیکارعناصر  کے خلاف جدوجہد جااری رہے گی

772510
قومی سلامتی اجلاس،دہشتگردی کے خلاف جدو جہد جاری رکھنے کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان  کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس  گزشتہ روز  منعقد ہوا ۔

 چھ گھنٹے جاری اس  اجلاس  کے بعد بیان میں بتایا گیا کہ  دہشت گردی تنظیم  پی کےکے  اور  گولن تنظیم   سمیت ملکی  سلامتی کے خلاف بر سر پیکار    عناصر  کے خلاف  قوانین کی روشنی میں   جو تدابیر اختیار کی گئی ہیں  ان  کا مقصد ملک سے دہشتگردی کا مکمل صفایا  کرنا ہے ۔

 بیان میں   متنبہ کیا گیا کہ اتحادی ممالک کی طرف سے شام میں  موجود پی وائی ڈی  کو اسلحےکی فراہمی  جو کی گئی  وہ  اب  پی کےکے  کے  زیر استعمال ہے  لہذا حکومت ترکی یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف   عالمی طاقتوں کا دوہرا معیار  ختم کرتےہوئے مشترکہ طور پر کاروائی کی جائے تاکہ   خطے میں  امن و امان   بحال   ہو ۔

 دوسری جانب بیان میں یہ واضح کر دیا گیا کہ   شام اور عراق کے ساتھ ملحقہ سرحدوں  پر منڈلانے والے خطرات  اور اشتعال انگیزی کی صورت میں  ترکی،  عالمی قوانین کیے تحت اقدامات اٹھانے کا مجاز ہے کیونکہ  وہ اپنی ملحقہ سرحدوں کے قریب  کسی قسم کے دہشتگردوں کا اجتماع  دیکھنےکے خلاف ہے ۔

 قبرص مذاکرات کے  حوالے سے بیان  میں  حکومت ترکی کا کہنا تھا کہ  مشرقی بحیرہ روم   میں موجود قدرتی وسائل کی تلاش  ہمارا حق ہے   جس  کا تحفظ  ضرور کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں