قطری وزیر خارجہ ترکی تشریف لا رہے ہیں

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو،  قطری ہم منصب سے ملاقات کریں  گے

770461
قطری وزیر خارجہ ترکی تشریف لا رہے ہیں

قطری وزیرِ خارجہ  شیخ محمد بن عبدالرحمان  بن جاسم الا ثانی  آج    ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو،  قطری ہم منصب سے ملاقات کریں  گے۔

توقع ہے  کہ چاوش اولو  بعد ازاں  مہمان وزیر کے ہمراہ  پریس  کانفرس  منعقد کریں  گے۔

صدر ترکی بھی الا ثانی کو شرف ملاقات بخشیں  گے۔

مذاکرات میں قطر کے ساتھ دو طرفہ  تعلقات  سمیت  علاقائی اور بین الاقوامی  پیش  رفت پر  غور کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں