ترک قوم  نے جان کی قربانی دیتے ہوئے جمہوریت اور ملک کو تحفظ دیا ہے : امریکی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ ٹلر سن نے کہا ہے کہ ترک قوم  نے اپنے آئینی حق کو استعمال کرتے ہوئے جمہوریت اور ملک کو تحفظ دیا ہے۔

767565
ترک قوم  نے جان کی قربانی دیتے ہوئے جمہوریت اور ملک کو تحفظ دیا ہے : امریکی وزیر خارجہ

 

امریکہ کے وزیر خارجہ ٹلر سن نے کہا ہے کہ ترک قوم  نے  دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے 15 جولائی  کی بغاوت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جمہوریت کا تحفظ کیا ہے ۔

انھوں  نے  استنبول میں منعقدہ 22 ویں انٹر نیشنل پٹرول کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک کو اس کانگریس کے انعقاد کی  وجہ سے مبارکباد دی  اور کہا کہ ترکی امریکہ کا ایک اہم حصہ دار ملک ہے اور یہ توانائی کی اہم گزر گاہ  کی حیثیت رکھتا ہے ۔

15 جولائی کی ناکام بغاوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ ٹلر سن نے کہا ہے کہ ترک قوم  نے اپنے آئینی حق کو استعمال کرتے ہوئے جمہوریت اور ملک کو تحفظ دیا ہے  اور فیتو کی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنایا  ہے ۔ میں  اپنی جان کا قربانی دینے والے ان باوقار اور دلیر انسانوں  کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔  استنبول میں انٹر نیشنل پٹرول کانگریس میں انھیں" ڈیو ہرسٹ ایوارڈ "سے نوازا گیا ۔ 

ٹلر سن نے کہا کہ ان کا ملک 2020 میں انٹر نیشنل پٹرول کانگریس کی میزبانی کرئے گا ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹلر سن  کیساتھ  قصر ہوبر میں  ایک گھنٹہ 40 منٹ تک بند کمرے میں  ملاقات کی ۔



متعللقہ خبریں