محتاط رہا جائے،گولن تنظیم کے ہاتھ عالمی خفیہ ایجنسیوں تک پہنچے ہوئے ہیں:ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے جاپان کو متنبہ کیا ہے کہ  فتح اللہ گولن تنظیم  بعض ممالک کی خفیہ ایجنسیوں  کی مدد میں  ملوث رہا ہے لہذا محتاط رہا جائے

757496
محتاط رہا جائے،گولن تنظیم کے ہاتھ عالمی خفیہ ایجنسیوں تک پہنچے ہوئے ہیں:ترک وزیر خارجہ

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  جاپان کو متنبہ کیا ہے کہ  فتح اللہ گولن تنظیم    بعض ممالک کی خفیہ ایجنسیوں  کی مدد میں  ملوث رہا ہے۔

 وزیر خارجہ نے   اس بات کا اظہار اپنے دورہ جاپان کے دوران  ساسا  کاوا  وقف سے خطاب کے دوران کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی میں  15 جولائی کی  بغاوت کو ناکام بنانے میں ہماری عوام کا  عمل دخل کسی تعار ف کا محتاج نہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی  پروا کیے بغیر  ٹینکوں،جنگی طیاروں  اور ملک دشمن قوتوں کو بہادری سے مقابلہ  کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر 250 نے جام شہادت نوش کیا  ۔

 وزیر خارجہ نے بتایا کہ  میری وزارت  کا 25 فیصد سفارتی عملہ  گولن تحریک      سے  روابط کی بنا پر نکالتےہوئے جیل میں ڈالا گیا   کیونکہ یہ اُن کی  نہیں  جمہوریہ ترکی  کی اہم  اور حساس وزارت ہے ۔

 وزیر خارجہ نے جاپانی حکام  کو متنبہ کرتےہوئے کہا کہ  گولن تنظیم   بعض ممالک کی خفیہ ایجنسیوں   سے قریبی تعلق قائم کیے ہوئے ہے لہذا اس سلسلے میں محتاط رہا جائے۔

 

 



متعللقہ خبریں