ترک ہلال احمر کی خدمات اعلی سطح کی ہیں، صدر ایردوان

باہمی امداد و تعاون    کے جذبات کے ساتھ اگر ہم ترک ہلال احمر کے ساتھ مزید تعاون کریں تو یہ   دنیا بھر میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے

750817
ترک ہلال احمر کی خدمات اعلی سطح کی ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ   بلا کسی تفریق کے   احتیاج مندوں   کو   فراہم کردہ خدمات   کی بدولت ترک ہلال احمر    اپنے  شعبے میں  دنیا بھر میں   گنتی کی چند تنظیموں میں  شامل ہونے   کا حق  حاصل  کر چکی ہے۔

صدر ایردوان نے استبول  میں خلیج   کنونشن  سنٹر   میں  منعقدہ  ترک ہلال احمر کی   149 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروگرام  میں     شرکت کی۔  انہوں نے   کہا کہ  نفوس میں اضافہ، شہروں کے وسعت حاصل کرنے  اور  صاحب حیثیت   انسانوں کے  مفلسوں کے ساتھ یکجا ہونے  میں   دقت  پیش آنے والے اس دور میں  انفرادی طور پر  خیراتی  کام  کرنا    بتدریج ایک کٹھن کام  ہے۔  ترک  ہلال احمر  اپنے   تجربات اور  معلومات کی   روشنی میں  اس  اہم  کام  کو بڑے احسن  طریقے سے   سر انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں  700 دفاتر  کی وساطت سے  ترکی  کی مؤثر ترین   شہری  تنظیموں میں سے ایک ترک ہلال احمر  اندرون و بیرون ملک  فعال  کاروائیوں کو جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اگر ترکی دنیا   کے   بڑے ترین مہاجر آپریشنز میں امداد  فراہم   کرنے کا اہل  ہے اور یہ تمام تر  ضرورت مندوں   کی ضروریات کو واحدانہ طور پر پورا کرنے کا اہل ہے تو  اس کا یہ مطلب ہے کہ ترک ہلال  احمر      ترکی کی  شاندار طریقے سے نمائندگی کر رہی ہے۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ باہمی امداد و تعاون    کے جذبات کے ساتھ اگر ہم ترک ہلال احمر کے ساتھ مزید تعاون کریں تو یہ   دنیا بھر میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان کا مزید  کہنا تھا کہ  اس تنظیم نے  شام،  آراقان، میانمار اور پاکستان میں     آفت زدگان تک ہر طرح کی امداد  بہم پہنچائی ہے۔



متعللقہ خبریں