دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن جاری، ایک فوجی اور ایک محافظ شہید

ینی یازی گاوں کے جوار میں جاری آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اور شرناک میں جاری آپریشن میں ایک محافظ شہید

750810
دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن جاری، ایک فوجی اور ایک محافظ شہید

ترکی کے ضلع بن گیول کی تحصیل گینچ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ضلع شرناک کے جودی پہاڑ پر جاری آپریشن میں بھی 2 محافظ زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق تحصیل گینچ سے منسلک گاوں ینی یازی کے جوار میں جاری آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

جھڑپ میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

علاقے میں فضائی تعاون کے ساتھ آپریشن جاری ہے۔

شرناک میں بھی جودی پہاڑ پر  جاری آپریشن کے دوران جھڑپ میں 2 محافظ زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زیر علاج ہسپتال میں شہید ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں