فیتو  کے خونی قاتل عدالت کے پنجے سے بچ نہیں سکیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث دہشت گرد تنظیم فیتو  کے خونی قاتل  عدالت کے پنجے سے بچ نہیں سکیں گے ۔

748499
فیتو  کے خونی قاتل عدالت کے پنجے سے بچ نہیں سکیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

 

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث دہشت گرد تنظیم فیتو  کے خونی قاتل  عدالت کے پنجے سے بچ نہیں سکیں گے ۔

انھوں  نےا سپیشل آپریشنز ڈیپارٹمنٹ میں   سلامتی کے  ملازمین کو دی گئی  افطاری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نے 15 جولائی کی بغاوت کے دوران شہید ہونے والے   خصوصی ٹیم کے  56 اہلکاروں کو فراموش نہیں کیا ہے ۔ یہ ایک  غازی مقام ہے  ۔فیتو کے دہشت گردوں نے اس  ادارے پر دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف بھی استعمال نہ کیے جانے والے طاقتور 650 کلو گرام  کے ہیلیم بم برسائے ہیں ۔  ہم ملک سے غداری کرنے والے دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ہمارا ترکی کے  سوا کوئی دوسرا وطن نہیں ہے ۔ بعض افراد کے  خفیہ وطن ہو سکتے ہیں ۔وہ مشکل کے وقت پنسلوانیا  ،جرمنی،یونان یا  دیگر ممالک  میں  فرار ہو سکتے ہیں  لیکن ہمارا 780 ہزار مربع کلومیٹر کا واحد وطن ترکی ہی ہے ۔ ہم کہیں اور نہیں جا سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے دوران ہم نے  بہادروں کی طرح مقابلہ کرتے ہوئے موت کو ترجیح دی  تھی  ۔

صدر ایردوان نے اس طرف توجہ دلائی کہ اندرون ملک فیتو کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں  ۔شام میں فرات ڈھال کاروائی اور عراق کے سنجار اور قاراچوک پہاڑوں پر ہونے والی کاروائیاں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد  کی جانب اٹھائے گئے ابتدائی اقدامات ہیں ۔



متعللقہ خبریں