ترکی کی حیثیت سے ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں: ابراہیم قالن

ایک ایسے وقت میں کہ جب علاقے  میں امن و استحکام کے قیام کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ  باہمی مسائل  سلجھانے کے لئے مذاکرات اور ڈائیلاگ کے راستے کا انتخاب کریں: ابراہیم قالن

746414
ترکی کی حیثیت سے ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں: ابراہیم قالن

ترکی کے صدراتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے قطر پر پابندیوں کے فیصلے پر ہمیں افسوس ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے قطر سے متعلق ڈپلومیٹک ملاقاتوں کا آغاز کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ابراہیم قالن نے کہا  ہے کہ "ترکی کی حیثیت سے ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں"۔

اپنی تحریری بیان میں انہوں نے کہا  ہےکہ "ایک ایسے وقت میں کہ جب علاقے  میں امن و استحکام کے قیام کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس دوران  ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ تمام علاقائی ممالک  ایک مشترکہ ہدف کے لئے ضروری اقدامات کریں، خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ  باہمی مسائل  سلجھانے کے لئے مذاکرات اور ڈائیلاگ کے راستے کا انتخاب کریں"۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا، یمن اور مالدیپ  نے قطر کے ساتھ اپنے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں