قطر کے حوالے سے صدر ایردوان کی ٹیلی فون ڈپلومیسی

خلیج بصرہ  میں  امن و استحکام  کے تحفظ   کی خاطر مصالحتی فیصلے لینے کے زیر ِ مقصد تمام تر متعلقہ طرفین  کو مذاکرات کی راہ کو اپنانے کی اپیل

746476
قطر کے حوالے سے صدر ایردوان کی ٹیلی فون ڈپلومیسی

صدر  رجب طیب ایردوان  نے   عرب جزیرہ نما  علاقے کے ملک قطر   کے حوالے سے تازہ  پیش رفت   پر عالمی سربراہان سے   ٹیلی فون پر  بات چیت کی ہے۔

جناب    ایردوان نے   اس حوالے سے  امیر ِ قطر شیخ الا ثانی، روسی صدر ولا دیمر پوتن، امیرِکویت  شیخ الا صباح  اور سعودی عرب  کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز الا سعود سے ٹیلی فون پر مذاکرات کیے۔

علاقے   میں امن واستحکام  کی اہمیت  کی جانب   اشارہ دیے جانے والے  مذاکرات میں موجودہ کشیدگی میں  گراوٹ لانے    ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ     کے   راستے  کو  ترجیح    دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اطلاع دی گئی ہے کہ   صدرِ ترکی کے   اس حوالے سے  رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جناب ایردوان کی  روسی صدر سے بات چیت  کے  حوالے سے  کریملن  نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ "سربراہان نے خلیج بصرہ  میں  امن و استحکام  کے تحفظ   کی خاطر مصالحتی فیصلے لینے کے زیر ِ مقصد تمام تر متعلقہ طرفین  کو مذاکرات کی راہ کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔ "

اعلامیہ    میں مزید  بتایا گیا ہے کہ  علاوہ ازیں دونوں   سربراہان نے شام میں  کشیدگی    میں کمی لانے  والے علاقوں کی تشکیل کے حوالے سے مشترکہ کوششوں  کو جاری رکھنے کے معاملے میں بھی اتفاق ِ رائے  قائم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں