محمد سائرس  ساجد قاضی کی ترکی میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر نامزدگی

محمد سائرس  ساجد قاضی اس وقت ہینگری میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض ادا کررہے ہیں جبکہ  ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود  کو  بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر  نامزد کیا  گیا ہے

744367
محمد سائرس  ساجد قاضی کی ترکی میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر نامزدگی

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے  محمد سائرس  ساجد قاضی کو ترکی میں پاکستان کے سفیر کے طور پر تقرری  کی ہے۔

محمد سائرس  ساجد قاضی اس وقت ہینگری میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض ادا کررہے ہیں جبکہ  ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود  کو  بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر  نامزد کیا  گیا ہے۔

دفتر خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ، اس حوالے سے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات کئے جائیں گے۔دفتر خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوںکا فیصلہ کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریاکو ملائیشیا میں سفیر لگایا جائے گا جبکہ احمددایوکوسویڈن، سائرس قاضی کو ترکی میں سفیر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اسی طرح امن رشیدکو فلپائن،عمران چودھری کواسپین میں سفیرمقرر کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق خیام اکبرکو سوئٹزر لینڈ میں سفیر مقرر کیا جائے گا اور مدثرٹیپو کوچین کے شہرچین گڈومیں قونصل جنرل لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں