سابق یونانی وزیر اعظم کے انتقال پر صدر ترکی کا تعزیتی پیغام
صدر رجب طیب ایردوان نے آنجہانی کی دختر اور سابق وزیر خارجہ دورا باکو یانی کو کل ٹیلی فون کرتے ہوئے اظہار ِ تعزیت کیا
741849
![سابق یونانی وزیر اعظم کے انتقال پر صدر ترکی کا تعزیتی پیغام](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1bde/d29e/79ed/592cece6f0185.jpg?time=1718833578)
صدر رجب طیب ایردوان نے 99 سال کی عمر میں وفات پانے والے سابق یونانی وزیر اعظم کوستانتن میچو تاکس کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
صدارتی محل کے حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے آنجہانی کی دختر اور سابق وزیر خارجہ دورا باکو یانی کو کل ٹیلی فون کرتے ہوئے اظہار ِ تعزیت کیا۔
میچو تاکس نے یورو کو ملک میں لاگو کرنے کی راہ ہموار کرنے والے ماستچرت معاہدے پرسن 1991 میں دستخط کیے تھے۔
اس سے قبل سن 1967 میں انہیں یونانی فوجی ٹولے نے گرفتار کر لیا تھا تا ہم یہ فرار ہونے میں کامیاب ہوتے ہوئے ترکی آئے اور یہاں پر سات سال تک قیام کیا۔