جارجیا میں ترک بزنس مینوں کی اعلی کارکردگی پر وزیر اعظم کا خراجِ تحسین

دہشت گرد تنظیم   فیتو کی 15 جولائی  کی  بغاوت کی کوشش  کے   بعد ابتدائی   لمحات میں  ان کو   ٹیلی فون کرنے والی  غیر ملکی شخصیات میں جارجین   وزیر اعظم جیورجی  کیورک آشویلی   بھی شامل تھے

737275
جارجیا  میں ترک بزنس مینوں کی اعلی کارکردگی پر وزیر اعظم کا خراجِ تحسین

وزیر اعظم بن علی یلدرم   کا کہنا ہے کہ ہم  جارجیا میں   موجود دہشت گرد تنظیم فیتو  کے  معاملات کا  جائزہ لیں گے۔

جارجیا کے ساتھ   اعلی سطحی  حکمت عملی تعاون  کونسل   کے دوسرے  اجلاس میں  شرکت کی غرض سے کل  شام دارالحکومت دارالحکومت  تبلیسی تشریف لیجانے والے بن علی  یلدرم نے  وہاں پر اولین طور پر ترک کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ"  جارجیا  میں  ترک   سرمایہ کاروں اور  فرموں کی  اعلی خدمات  ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں، یہ صورتحال  ترک   شہریوں کے  کس حد تک  فعال   ہونے  اور  نئی   راہوں  کی تلاش  میں رہنے کا  واضح  مظہر ہے۔  اس ملک کے   ساتھ ہر شعبے میں باہمی تعاون کو بلند  سطح تک لیجانے کا سہرا    آپ لوگوں  کو ہی  جاتا ہے۔ "

وزیر اعظم  نے یہ بھی واضح کیا کہ  دہشت گرد تنظیم   فیتو کی 15 جولائی  کی  بغاوت کی کوشش  کے   بعد ابتدائی   لمحات میں  ان کو   ٹیلی فون کرنے والی  غیر ملکی شخصیات میں جارجین   وزیر اعظم جیورجی  کیورک آشویلی   بھی شامل تھے۔

اِنہوں نے  19 جولائی کو ترکی کا دورہ کرتے   ہوئے   ترک حکومت کے ساتھ تعاون  کا بھر پور  طریقے سے اظہار کیا تھا، ہم اُن  کٹھن ایام کو   بھلا نہیں سکتے۔  دنیا کے تقریباً ہر ملک کی طرح  اس ملک  میں بھی  فیتو  سر گرم عمل  ہے ، خاصکر   اس کے اسکول   تعلیم  کی آڑ میں  اپنے گندے عزائم پر  عمل  پیرا ہیں۔ ہم نے اس معاملے  میں   جارجین حکام کو ضروری معلومات  فراہم کی ہیں اور انہوں نے  اس  حوالے سے  مکمل تعاون کی    یقین  دہانی  بھی کرائی ہے۔



متعللقہ خبریں