ترکی کے سامنے یورپی یونین سے زیادہ بڑی دنیا موجود ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان

میرے ملک میں حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں مغرب کس منہ سے مجھ سے ہنگامی حالات ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔  میں کہتا ہوں کہ جب تک  حالات امن اور رفاح  کی سطح تک نہیں پہنچتے یہ ہنگامی حالات ختم نہیں ہوں گے۔ ایردوان

736590
ترکی کے سامنے یورپی یونین سے زیادہ بڑی دنیا موجود ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 998 دن کے بعد دوبارہ سے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی   کا تیسرا ہنگامی گرینڈ اجلاس کل دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 1370 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ واحد امیدوار صدر رجب طیب ایردوان پارٹی کے چئیر مین  اور پارٹی ریگولیشن میں تبدیلی کے ساتھ وزیر اعظم بن علی یلدرم نائب چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

پارٹی چئیرمین کی حیثیت سے اپنے آخری خطاب میں وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ جن دنوں میں صدر ایردوان پارٹی کے چئیرمین نہیں بھی تھے ان دنوں میں بھی ان کی معنوی موجودگی   کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی بہت بڑے بڑے امتحانوں سے گزرا ہے اور ان امتحانوں نے ہمیشہ اس کی قوت اور مضبوطی میں اضافہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف  جدوجہد جاری رہے گی اور ترکی کے ایجنڈے سے دہشت گردی کو خارج کر دیا جائے گا۔

دہشت گرد گروپوں کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے طرز عمل پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کو ،علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ، YPG کی مدد سے  ختم نہیں کیا جا سکے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ فیتو، پی کے کے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد ترکی کے مستقبل اور بقا کا مسئلہ ہے۔

ترکی میں 15 جولائی کو فیتو کے حملے کے اقدام کے بعد سے لاگو ہنگامی حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ فرانس نے کچھ نہیں تو ڈیڑھ سال سے ہنگامی حالات کا اعلان کر رکھا ہے۔ میرے ملک میں حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں مغرب کس منہ سے مجھ سے ہنگامی حالات ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔  میں کہتا ہوں کہ جب تک  حالات امن اور رفاح  کی سطح تک نہیں پہنچتے یہ ہنگامی حالات ختم نہیں ہوں گے۔

ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے موضوع کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ہماری وقار کو پس پشت ڈالنے کی حد تک دو رُخی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور  ہم  اس روّیے پر مزید تحمل دکھانے پر مجبور نہیں ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حالیہ ایک ماہ میں ہم نے جو بیرون ملک دورے کئے ہیں ان سے ثابت ہو رہا ہے کہ ترکی کے سامنے یورپی یونین سے زیادہ بڑی دنیا موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک ہم پارٹی  کی ساخت میں سنجیدہ سطح کی جدتیں لائیں گے اور آنے والے مہینے دہشتگردی کے  خلاف جدوجہد سے لے کر اقتصادیات تک، حقوق اور آزادیوں کی توسیع سے لے کر سرمایہ کاریوں تک ہر شعبے میں ترکی کی سریع رفتار ترقی کے مہینے ہوں گے۔



متعللقہ خبریں