وزیر انصاف بیکر بوز داع کے گولین کی ترکی حوالگی کے موضوع پر مذاکرات

وزیر انصاف بیکر بوز داع   نے اپنے ہمراہی وفد کیساتھ امریکی حکام کیساتھ ملاقات کے دوران دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کو ترکی کے حوالے کرنے کے موضوع پر  مذاکرات  کیے  ہیں ۔

730044
وزیر انصاف بیکر بوز داع کے گولین کی ترکی حوالگی کے موضوع پر مذاکرات

 

وزیر انصاف بیکر بوز داع   نے اپنے ہمراہی وفد کیساتھ امریکی حکام سے ملاقات کے دوران دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کو ترکی کے حوالے کرنے کے موضوع پر  مذاکرات  کیے  ہیں ۔

وزارت انصاف کی عالمی قوانین اور خارجہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل فارس قاراق کی زیر قیادت   وفد نے امریکی وزارت انصاف کے حکام کیساتھ 6 گھنٹے تک مذاکرات کیے  ۔ان مذاکرات میں انقرہ کے اٹارنی جنرل اور فیتو کیس کی تحقیقات کرنے والے تین اتارنی بھی موجود تھے ۔یہ مذاکرات مثبت ماحول میں طے پائے ہیں ۔  

وزیر انصاف بیکر بوز داع نے کہا کہ انھوں نے امریکی ہم منصب جیف سیسنز کیساتھ کل گولین کو ترکی کے حوالے کرنے کے موضوع پر مذاکرات کیے ہیں۔  مذاکرات میں دونوں ممالک کے وفود کے مابین ٹیکنیک معاملات پر مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں