قوم پرستی کی آکاس بیل نبی پاکؐ نے ختم کی مگر آج ہم اس میں جکڑے ہیں:ترک صدر

اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی و تجارتی تعاون کی دائمی کمیٹی کا 33 واں جائزاتی اجلاس انقرہ میں ہوا جس میں صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے اس خطے  کی بدلتی صورت حال  تشویش ناک ہے اور یہاں بسے مسلمان  مصائب و مظالم کا شکار ہیں

729548
قوم پرستی کی آکاس بیل نبی پاکؐ نے ختم کی مگر آج ہم اس میں جکڑے ہیں:ترک صدر

 صدر رجب طیب ایردوان   نے  کہا ہے کہ  امت مسلمہ  عالمی سطح پر مختلف  خطرات میں گھرے ہوئے ہیں۔

 اسلامی تعاون تنظیم  کی اقتصادی و تجارتی تعاون کی دائمی کمیٹی   کے 33 ویں جائزاتی اجلاس    کا  انعقاد انقرہ میں ہوا ۔

 اجلاس کا آغاز  صدر ایردوان کے  ایک پیغام سے ہوا  جس میں انہوں نے کہا کہ   ہمارے اس خطے  کی بدلتی صورت حال  تشویش ناک ہے  اور یہاں بسے مسلمان  مختلف قسم کے مصائب و مظالم کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے پیارے نبی محمد مصطفی ؐ نے  قوم پرستی   کو اپنے پیروں تلے کُچلا مگر آج    قوم پرستی کی یہ  بیل  امت مسلمہ   کےلیے   پیروں کی زنجیر بن چکا ہے  ، افغانستا ہو یا لیبیا ،یمن ہو  یا شام و عراق جہاں نظر ڈالیں  تفرقہ پرستی   و ظلم کا دور دورہ ہے جسے ختم کرنے   کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔

 متعلقہ کمیٹی کی صدارت کرتےہوئے وزیر ترقیاتی امور لطفی الوان نے    کہا کہ عالم اسلام اس وقت ایک مشکل دوراہے  پر  ہے    جن سے نجات  کا  واحد ذریعہ  باہمی اتحاد  میں پوشیدہ ہے۔

 انہوں نے  رکن ممالک کے درمیان  تعلقات  کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ  ہم   دنیا کے مختلف علاقوں میں ضرور آباد ہیں مگر  ہم ایک ہی خاندان کے فرد ہیں لہذا ہمیں جو مسائل در پیش ہیں  ان سے فراغت کےلیے ہمیں آپس میں ہر شعبے میں  تعاون  کو بڑھانا ہوگا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں