نو منتخب فرانسیسی صدرکو صدر ایردوان کا تہنیتی پیغام
بیلجیئن دارالحکومت برسلز میں 25 مئی کو منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں بلمشافہ ملاقات کی حامی
صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے امینول میکرون کو مبارکباد دی ہے۔
صدارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ایردوان نے فرانسیسی نو منتخب صدر کو ٹیلی فون پر تہنیتی پیغام دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
صدرایردوان نے اس دوران کہا کہ فرانس کے انتخابی نتائج نے یورپی یونین کے مستقبل سے متعلق امیدوں میں اضافہ کیا ہے۔
بیلجیئن دارالحکومت برسلز میں 25 مئی کو منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں بلمشافہ ملاقات کی حامی بھرنے والے ایردوان اور میکرون نے ترکی اور فرانس کے باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں مزید آگے بڑھانے کے معاملے میں اپنے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق دونوں سربراہان نے ترکی اور یورپی یونین تعلقات میں حائل مسائل کو دور کیے جانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔