صدر پوتن شمالی شام میں کسی نئی مملکت کے قیام کے خلاف ہیں: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ صدر پوتن بھی شام کے شمالی علاقے میں کسی نئی مملکت کے قیام کے خلاف ہیں۔

725605
صدر پوتن شمالی  شام میں کسی نئی مملکت کے قیام کے خلاف ہیں: صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے  جو روس کے دورے پر گئے ہوئے ہیں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شام میں فرائض انجام دینے والے روسی فوجیوں کی وائے پی جی کے دہشت گردوں کیساتھ اتروائی جانےوالی تصاویر پر اپنی بے چینی سے  صدر پوتن کو آگاہ کر دیا ہے۔

انھوں نے سوچی سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کے سوالات  کے جواب دئیے ۔انھوں نے کہا کہ  صدر پوتن نے تصویروں کے بارے میں کہا کہ ہمارے فوجی ایسی غلطی نہیں کرتے لیکن ہم  اس موضوع کی تفتیش کریں گے ۔ اب دیکھتے ہیں نتیجہ کیا نکلتا ہے ۔  انھوں نے کہا کہ صدر پوتن بھی شام کے شمالی علاقے میں کسی نئی مملکت کے قیام کے خلاف ہیں ۔ہم نے ادلیب اور پانچ دیگر علاقے کو جھڑپوں سے پاک علاقے قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔ اگر اسے منظور کر لیا گیا تو شام کا نصف  مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

 صدر ایردوان نے یہ بھی واضح کیا کہ  وہ چین میں 14 اور 15 مئی کو ہونے والے " نسل اور راستہ" نامی فورم میں روس اور چین کے سربراہان سے ملاقات کریں گے   اور صدر پوتن  22 مئی کو ترکی میں ہونے والے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون اجلاس میں شرکت کریں گے ۔



متعللقہ خبریں