ترکی، کل دہشت گرد حملے میں زخمی ہونےو الا مزید ایک فوجی جام شہادت نوش کر گیا

PKK کے دہشت گردوں نے کل حملہ کرتے ہوئے دو فوجیوں کو شہید اور دو کو زخمی کر ڈالا تھا

718292
ترکی، کل دہشت گرد حملے میں زخمی ہونےو الا مزید ایک فوجی جام شہادت نوش کر گیا

 

ضلع شرناک  کی تحصیل  اولو درے میں  علیحدگی پسند تنظیم  PKK   کے دہشت گردوں  کے حملے میں کل  دو فوجی  شہید اور دو زخمی  ہو گئے۔

زخمی  فوجیوں کو  اسپتال میں زیر ِ علاج لے لیا گیا،  تا ہم  تمام تر کوششوں کے باوجود زخمیوں میں سے ایک جانبر نہ ہوسکا اور جام شہادت نوش کر گیا۔

دفتر  ِ گورنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  میں  واضح کیا گیا ہے کہ  23 ویں  جنڈارمیری  سرحدی  بریگیڈ کی سرپرستی میں   فوجی کاروائیاں بڑے پر عزم طریقے سے جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں