ترکی قلیل مدت میں پانچ چھ فیصد ترقی  کے ہدف کو دوبارہ پا لے گا : مہمت شمشک

نائب وزیر اعطم مہمت شمشک نے کہاہے کہ ترکی مضبوط اقتصادی کارکردگی کی وجہ سے قلیل مدت میں پانچ چھ فیصد ترقی  کے ہدف کو دوبارہ پا لے گا ۔

717593
ترکی قلیل مدت میں پانچ چھ فیصد ترقی  کے ہدف کو دوبارہ پا لے گا : مہمت شمشک

نائب وزیر اعظم مہمت شمشک نے کہاہے کہ ترکی مضبوط اقتصادی کارکردگی کی وجہ سے قلیل مدت میں پانچ چھ فیصد ترقی  کے ہدف کو دوبارہ پا لے گا ۔

انھوں نے  واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کے دوران  ترکی میں 16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم اور ملکی اقتصادیات کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔انھوں نے کہا کہ آئینی ترامیم سے ترکی میں لائے جانےوالے صدارتی نظام سے ترکی میں مزید بہتر سیاسی ماحول پیدا کیا جائے گا ۔  ترکی اب مخلوط حکومت کیساتھ وقت ضائع نہیں کرئے گا ۔  ہم نے ایک جامع اصلاحاتی پروگرام کیساتھ نجی  شعبے کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ اور انتظامی اصلاحات کے لیے ضروری قدم اٹھائے ہیں ۔  انھوں نے کہا کہ ترکی  عالمی سرمایہ کاروں کیساتھ حصہ داری کے لیے تیار ہے ۔



متعللقہ خبریں