ترکی: ہائی الیکشن کمیشن نے ریفرنڈم کی منسوخی کی درخواستیں مسترد کر دیں

ہائی الیکشن کمیشن  نے 16 اپریل کے ریفرینڈم  کی منسوخی سے متعلق تمام درخواستوں کو 1 مثبت کے مقابلے میں 10 منفی ووٹوں کے ساتھ رد کر دیا

717023
ترکی: ہائی الیکشن کمیشن نے ریفرنڈم کی منسوخی کی درخواستیں مسترد کر دیں

ترکی کے ہائی الیکشن کمیشن  نے 16 اپریل کے ریفرینڈم  کی منسوخی سے متعلق تمام درخواستوں کو 1 مثبت کے مقابلے میں 10 منفی ووٹوں کے ساتھ رد کر دیا ہے۔

ہائی الیکشن کمیشن نے رپبلکن پیپلز پارٹی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی  اور وطن پارٹی کی طرف سے، غیر قانونی ہونے کی وجہ سے آئینی تبدیلی پر مبنی ریفرینڈم  کی منسوخی سے متعلق پیش کردہ درخواستوں کا جائزہ لیا۔

کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ہونے کی وجہ سے ریفرینڈم کی منسوخی کے لئے پیش کردہ درخواستوں کا ہائی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا اور جائزے کے بعد تینوں پارٹیوں کی طلب پر علیحدہ علیحدہ رائے شماری کروائی گئی ۔

بیان کے مطابق رائے شماری میں ریفرینڈم کی منسوخی کے مطالبے کو ایک مثبت اور 10 منفی ووٹوں کے ساتھ رد کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں