حزب اختلاف کا الزام سراسرغلط ہے: ترک الیکشن کمیشن

ترک الیکشن کمیشن    کے صدر سعدی گوُوین نے     ریفرنڈم کے نتائج کے بارے میں کہا ہے کہ حزب اختلاف   نے ووٹنگ لفافے پر  سرکاری مہر  ثبت نہ ہونے  کا جو  جواز پیش کیا ہے  وہ سرا سر غلط ہے

714215
حزب اختلاف کا الزام سراسرغلط ہے: ترک الیکشن کمیشن

ترک الیکشن کمیشن    کے صدر سعدی گوُوین نے     ریفرنڈم کے نتائج کے بارے میں کہا ہے کہ  گزشتہ رات 11 بجے   تک اس کی حمایت میں مجموعی طور پر  24 ملین 7 لاکھ 63 ہزار 516 جبکہ اس کی مخالفت میں 23 ملین 5 لاکھ 11 ہزار 155 ووٹ ڈالے گئے۔

 انہوں نے کہا  کہ  حتمی نتائج  کا اعلان اور اس بارے میں بعض اعتراضات کا جواب  12روز میں  دیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ   حزب اختلاف   نے ووٹنگ لفافے پر  سرکاری مہر  ثبت نہ ہونے  کا جو  جواز پیش کیا ہے  وہ سرا سر غلط ہے   ،انہوں نے  اس بارے میں ماضی کے انتخابات کا حوالہ  دیا  اور کہا کہ  یہ  ہماری تاریخ کا پہلا واقعہ نہیں ہے اور اس قسم کے ووٹ قابل قبول تصور کیے جاتے  رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں