زیرعلاج شامی پائلٹ ترک عدالت میں،جاسوسی کا الزام

ترک ضلع حاتائے کے قصبے  انطاقیہ میں  گرنے والے شامی جنگی طیارے کے  پائلٹ  کو صحت یابی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے

708006
زیرعلاج شامی پائلٹ ترک عدالت میں،جاسوسی کا الزام

ترک ضلع حاتائے کے قصبے  انطاقیہ میں  گرنے والے شامی جنگی طیارے کے  پائلٹ  کو صحت یابی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ   4 مارچ کو  انطاقیہ میں    ایک شامی جنگی طیارہ گر گیا تھا جس کا پائلٹ  پیرا شوٹ کے ذریعے ترکی کی حدود میں  گر گیا تھا  جسے  حاتائے کے سرکاری اسپتال میں  زیر علاج رکھا گیا تھا ۔

  56 سالہ پائلٹ   کو  صحت یابی  کے بعد  قانون کے حوالے کر دیا گیا جس پر اب  غیر قانونی طور پر ترک سرحد میں داخل ہونےاور جاسوسی کرنے کے الزامات عائد کیے  گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں