مشرق وسطی میں خونریزی دین و مذہب کو بھی خطرات سے دو چار کر رہی ہے۔ صدر محکمہ مذہبی امور

رحمتوں کے دین  اسلام کو    کرہ ارض کے دیگر مقامات  پر  کسی  ڈر کے عنصر  کے روپ  میں دھارا جا رہا ہے

703634
مشرق وسطی میں خونریزی  دین و مذہب کو بھی خطرات سے دو چار کر رہی ہے۔ صدر محکمہ مذہبی امور

محکمہ مذہبی امور کے   صدر مہمت گورمیز  کا کہنا ہے کہ  مشرق وسطی میں  خونریزی کے ساتھ ساتھ  مذہبی تحفظ  کو  بھی خطرہ لا حق ہے۔

گورمیز نے  نامک کمال یونیورسٹی میں   اپنے خطاب میں کہا ہے کہ علم و حکمت    سے مکمل طور پر ہاتھ دھو بیٹھنے کا   خطرہ موجود ہے۔

دین و مذہب کو تحفظ نہ ملنے والے  مقام   پر  جان و مال، نسل  و عقل  کی سلامتی  کے بھی خطرے  میں پڑنے پر زور دینے والے  گورمیز نے کہا کہ مشرق  وسطی میں   نہ صرف   خونریزی  ہو رہی ہے بلکہ  بیک وقت   لوگوں کے عقائد  اور مذاہب   کو بھی  خطرات  در پیش ہیں۔

اسلام فوبیا  کے  ماحول میں   حالیہ ایام میں   تیزی آنے  کا بھی ذکر کرنے والے جناب گورمیز کا کہنا تھا کہ رحمتوں کے دین  اسلام کو    کرہ ارض کے دیگر مقامات  پر  کسی  ڈر کے عنصر  کے روپ  میں دھارا جا رہا ہے،  یہ چیز      عوام  کے  دلوں میں   نفرت کے  احساسات کو  شہہ   دے رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں