یورپ ترکی کی ترقی اور خوشحالی سے حسد کرتا ہے، وزیر اعظم ترکی
یہ ہم سب جانتے ہیں کہ صدر ترکی کو دھمکی دینے والے ممالک در اصل ترکی کو دھمکی دے رہے ہیں
وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ یورپ ترکی کی ترقی سے بے چین ہے بلکہ یہ اس سے حسد کرتا ہے۔
وزیر اعظم یلدرم نے قارس میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "یہ لوگ ترکی کی ترقی سے ناخوش ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ترکی اپنے داخلی امور میں ہی الجھا رہے اور اپنی طاقت کو کھو دے۔ یہ ترکی کو اپنے ہاتھوں کی انگلیوں پر نچانا چاہتے ہیں۔ جب ترکی سے ان کی جیبوں میں پیسہ جانا بند ہو گیا تو یہ فتنہ بازی پر اُُتر آئے ہیں، حتی ٰ انہوں نے دھمکیوں اور بغاوتوں کے ذریعے ہماری قوم کو سبق سکھانا شروع کر دیا۔ کیا ترکی ان حرکتوں کے سامنے گردن جھکا سکتا ہے ہر گز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ "یورپ میں طیب ایردوان ڈکٹیٹر " کے عنوان کے ساتھ خبر شائع کی جارہی ہیں آیا کہ کیوں؟ کیونکہ طیب ایردوان اپنے ملک کے وسائل کو ان کی جانب سے اڑا لینے کی اجازت نہیں دے رہا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ تعمیر کروا رہا ہے۔ عالمی منڈیوں سے ترکی کو مزید فائد ہ اور نفع دلا رہا ہے۔ اسی وجہ سے 16 اپریل اہم ہے۔ اس دن' ہاں' میں ووٹ ڈالنا مزید طاقتور ترکی، زیادہ سرعت سے ترقی، جدید جمہوریت، دہشت گردی کے خاتمے، بھائی چارے ، اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب جانتے ہیں کہ صدر ترکی کو دھمکی دینے والے ممالک در اصل ترکی کو دھمکی دے رہے ہیں۔