ترک جنگی طیاروں کی شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے اسلحے کے ڈپوؤں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ہے ۔

702640
ترک  جنگی طیاروں کی شمالی عراق  میں  دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک مسلح افواج نے شمالی عراق کے عواشین  ،بسیان اور ہا کرک کے علاقوں میں  نشاندہی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے اسلحے کے ڈپوؤں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ہے ۔

مسلح افواج کے ویب سائٹ   کی خبر میں کل ملک میں پیش آنے والے اہم واقعات  کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج کے جنگی طیاروں نے   شمالی عراق کے عواشین  ،بسیان اور ہا کرک کے علاقوں  پربمباری کرتے ہوئے اسلحے کے ڈپوؤں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا  گیا  ہے ۔ اس حملے میں تین دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 ترکی کے ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک عووا اور چوکورجا میں بھی  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

 دریں اثناء  شام میں پی کے کے ،پی وائے ڈی کے زیر کنٹرول علاقوں سے فرار ہونے والے دو دہشت گردوں نے ماردن میں  اپنے آپ کو سلامتی قوتوں کے حوالے کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں