شمالی شام میں" فرات ڈھال" آپریشن ختم کردیا گیا ہے:ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ شمالی شام کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے جو آپریشن  ہم نے شروع کیا تھا  وہ اب ختم ہو گیا ہے  مگر  ضرورت پڑنے پر  کوئی دوسرا آپریشن  بھی شروع  کیا جا سکتا ہے

702300
شمالی شام میں" فرات ڈھال" آپریشن ختم کردیا گیا ہے:ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ  شمالی شام   کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے جو آپریشن  ہم نے شروع کیا تھا  وہ اب ختم ہو گیا ہے  مگر  ضرورت پڑنے پر  کوئی دوسرا آپریشن  بھی شروع  کیا جا سکتا ہے۔

 وزیراعظم نے یہ بات   گزشتہ روز   ایک  نجی ٹیلی ویژن پر ملاقات کے دوران کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ  فرات ڈھال آپریشن   کے نتیجے میں  الباب کے  علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا گیا ہے  جس کے بعد   ترکی سے  شامیوں کی واپسی کا عمل بھی شروع  ہو گیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ   ترکی کے دوست ممالک نے علیحدگی پسند تنظیم کے شام  میں ذیلی شاخوں کو  اسلحہ فراہم کرنا  جاری رکھا ہوا ہے جو کہ ہماری ملکی بقا  کےلیے خطرہ ہے، جہاں تک  الرقہ  آپریشن کا سوال ہے تو وہاں امریکہ کا   دہشت گرد تنظیم  سے تعاون  افسوس ناک ہے ۔

  کرکوک  میں  پرچم لہرانے کے واقعے پر  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  کرکوک عراق کا ایک شہر ہے   لیکن شمالی عراقی انتظامیہ   کا وہاں اپنا پرچم لہرانا عراقی دستور کی خلاف ورزی  ہے  جس میں  ترکمینوں اور عربوں   کی مرضی  بھی شامل نہیں تھی   لہذا ہمارا موقف    اس عمل کی نفی کرتا ہے ۔

 ترکی اور یورپی یونین کے درمیان  تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ   وہاں مساجد حملوں کی زد میں ہیں اور مسلم و غیر ملکی  دشمنی عروج پر ہے   جس کے بارے میں ہم یورپی حکمرانوں سے   16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد  بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپ ہم سے تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے تو یہ  اس کےلیے نقصان دہ  ثابت ہوگا۔

 ترکی میں نافذ ہنگامی حالت کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں  19 اپریل سے قبل کوئی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں