وزیر اعظم بن علی یلدرم کی پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرایاز صادق سے ملاقات

وزیراعظم  بن علی یلدرم نے اس ملاقات میں  دہشت گرد تنظیم   فیتو  کے خلاف جدو جہد  کے بارے میں اپنی توقعات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں  پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات  کو فروغ دینے   کے علاوہ علاقائی  صورتِ حال  پر بھی بات چیت کی

700474
وزیر اعظم بن علی یلدرم  کی پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرایاز صادق سے ملاقات
serdar ayaz sadık.jpg

وزیراعظم  بن علی یلدم  نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  سردار ایاز صادق سے     قصر چانکایہ میں ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم  بن علی یلدرم نے اس ملاقات میں  دہشت گرد تنظیم   فیتو  کے خلاف جدو جہد  کے بارے میں اپنی توقعات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں  پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات  کو فروغ دینے   کے علاوہ علاقائی  صورتِ حال  پر بھی بات چیت کی۔

ترکی میں ماہ جولائی میں ناکام بغاوت کی کوشش کے بعد  حکومتِ پاکستان  اورپاکستانی پارلیمنٹ کی جانب سے ترکی کے ساتھ  اظہار یک جہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے  وزیراعظم بن علی یلدرم  نے دہشت گرد  تنظیم  فیتو کے خلاف جدو جہد سے متعلق اپنے ملک کی توقعات سے آگاہ کیا۔

کل ترکی کی  پارلیمنٹ کے اسپیکر اسماعیل قہرامان  سے ملاقات کرنے والے  پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  سردار ایاز  صادق  نے  ترکی کی قومی اسمبلی میں  15 جولائی کی ناکام بغاوت  کے  موقع پر  قومی اسمبلی  کی عمارت پر کی جانے والی بمباری کے متاثرہ حصے  کا جائزہ لیا تھا۔



متعللقہ خبریں