یورپی پارلیمان اپنے منہ پر خود ہی کالک مل رہی ہے: ترک وزیر قانون

وزیر قانون  بکر بوزداع  نے  کہا ہے کہ یورپی پارلیمان میں ترک انگریزی  اخبار "ڈیلی صباح"  کی تقسیم  پر پابندی  آزادی  ابلاغ  کی خلاف ورزی ہے اور وہ خود اپنے منہ پر کالک مل رہی ہے

698513
یورپی پارلیمان اپنے منہ پر خود ہی کالک مل رہی ہے: ترک وزیر قانون

وزیر قانون  بکر بوزداع  نے  کہا ہے کہ یورپی پارلیمان میں ترک انگریزی  اخبار "ڈیلی صباح"  کی تقسیم  پر پابندی  آزادی  ابلاغ  کی خلاف ورزی ہے۔

 بکر بوزداع نے  کہا کہ یہ فیصلہ  نا انصافی اور فاشزم  کا آئینہ دار ہے  جس  کا مقصد  یورپی اقدار اور  آزادی ابلاغ کا گلا گھونٹنا ہے ۔

وزیر قانون نے کہا کہ    یورپی پارلیمان ہمیں  آزادی اظہار کا درس دیتی ہے   لیکن جب اپنی بات آتی ہے تو معاملہ اُلٹا ہو جاتا ہے ۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ فیصلہ یورپی پارلیمان کے منہ پر کالک ثابت ہوگا  جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں  کہ وہ  اپنے اس فیصلے کو  واپس لے ۔



متعللقہ خبریں