جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کے بیانات پر ترکی کا احتجاج

فیتو    نے اپنے گندے عزائم کی خاطر قوانین توڑے اور  ہزاروں کی تعداد میں معصوم  انسانوں کو اپنا آلہ کار بنایا ہے

696745
جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کے بیانات پر ترکی کا احتجاج

جرمنی کے انقرہ   میں  چارج ڈی   افیئرز    کو   جرمن  خفیہ سروس کے  چیئر مین  برونو کاہل  کے "15 جولائی  کے اقدام  کے  پیچھے     فیتو      ہونے  پر قائل نہ ہونے  کے اعلانات   کے باعث دفترِ خارجہ طلب کیا  گیا۔

                                  وزارت خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے  جاری  کردہ   اعلامیہ میں   واضح  کیا گیا ہے کہ   جرمن خفیہ سروس کے   چیئر مین    کے  مذکورہ  اعلان پر ترکی کے رد عمل سے    آگاہی کرائی  گئی ہے۔

اعلامیہ    کے مطابق  "باغیوں   کے فیتو سے تعلق ہونے پر مبنی  بیانات،      اقدام سے قبل اور  اس  شب   ہونے والی  بات چیت کی ریکارڈنگ اور دیگر تمام    متعلقہ  دلائل اس حقیقت کو آشکار کرتے ہیں۔"

یہ  بھی واضح کیا گیا ہے کہ  فیتو    نے اپنے گندے عزائم کی خاطر قوانین توڑے اور  ہزاروں کی تعداد میں معصوم  انسانوں کو اپنا آلہ کار بنایا،     اس کے   کئی  اٹارنی افسران، جج اور پولیس  سمیت ہزاروں کی تعداد میں  تاحال  جرمنی میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

مذکورہ  شخص  کے اعلانات   جرمنی    کی فیتو   کے ساتھ نرمی اور اس کی پشت پناہی کرنے     کی ذہنیت کو آشکار کرتے       ہیں۔



متعللقہ خبریں