وزیر اعظم  بن علی یلدرم کی کویت کے امیر شیخ  صباح احمد  جابرال صباح سے ملاقات

وزراتِ اعظمیٰ کے ذرائع  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  بند کمرے میں ہونے والے مذاکرات   میں دو طرفہ تعلقات  کی تازہ ترین صورتِ حال کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا گیا

696154
وزیر اعظم  بن علی یلدرم کی کویت کے امیر شیخ  صباح احمد  جابرال صباح سے ملاقات

وزیر اعظم  بن علی یلدرم  نے ترکی کے دورے پر موجود    کویت کے  امیر شیخ  صباح احمد  جابر  ال صباح سے ملاقات کی ہے۔

وزراتِ اعظمیٰ کے ذرائع  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  بند کمرے میں ہونے والے مذاکرات   میں دو طرفہ تعلقات  کی تازہ ترین صورتِ حال کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر  تجارت، ثقافت،  ٹورازم اور دفاعی موضوعات پر پر غور کیا گیا ۔

ملاقات میں ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان  سرمایہ کاری بڑھانے پر مطابقت پائی گئی۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے دہشت گرد تنظیم فیتو  کے خلاف جدو جہد  میں کویت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات  پر  شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر  کویت کے امیر الصباح  نے ترکی کو دی جانے والی اہمیت  کا اجاگر کرتے ہوئے  کہا کہ ترکی علاقے  میں امن کے قیام کے لیے بڑا اہم کردار ادا کررہا ہے اور کویت  اس معاملے میں ترکی کی حمایت کو جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں