ہالینڈ کے ساتھ سفارتی بحران کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے: ارسوئے

نائب وزیر برائے خاندانی امور  و سماجی تحفظ مہمت ار سوئے نے اقوام متحدہ میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہالینڈ میں ایک  ترک خاتون وزیر کے ساتھ روا  معاملے کو بھی اقوام متحدہ  کے اجلاس میں  موضوع بحث بنانا چاہیئے

690744
ہالینڈ کے ساتھ سفارتی بحران کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے: ارسوئے

ہالینڈ اور ترکی کے درمیان  سفارتی بحران  کا معاملہ اقوام متحدہ    کے عام اجلاس کے دوران اٹھایا گیا ۔

 اقوام متحدہ کے   تشخص نسواں کے 61 ویں اجلاس سے ترک  نائب وزیر برائے خاندانی امور  و سماجی تحفظ مہمت ار سوئے نے خطاب کیا ۔

 نائب وزیر نے اس موقع پر کہا کہ  حقوق نسواں  اور   خواتین کو درپیش مسائل  کا خاتمہ ضروری ہے    جبکہ ہالینڈ میں ایک  ترک خاتون وزیر کے ساتھ روا  معاملے   کو بھی اقوام متحدہ  کے اجلاس میں  موضوع بحث بنانا چاہیئے۔

 ارسوئے نے مزید کہا کہ  ہالینڈ میں  دہشت گرد تنظیموں کو  آزادی اظہار کی  مکمل چھوٹ  ہے  مگر  ایک خاتون وزیر کو  اپنے ملک کے قونصل خانے میں داخلے کی اجازت نہ دیتےہوئے زبردستی ملک بدر کرنا،جمہوری روایات، حقوق انسانی  اور   ویانا معاہدے کی خلاف ورزی   ہے جسے  قبول کرنا ممکن نہیں



متعللقہ خبریں