ایردوان ۔ پوتن ملاقات اختتام پذیر

دونوں ملکوں کا باہمی  تعاون خاصکر آک قویو    نکلیئر پاور اسٹیشن   اور ٹرکش اسڑیم  منصوبوں   کے دائرہ کار میں بڑھتے ہوئے جاری ہے

689104
ایردوان ۔ پوتن ملاقات اختتام پذیر

صدر  رجب طیب  ایردوان     کی  روسی صدر ولا دیمر  پوتن کے ساتھ کریملن  میں  ہونے والی   ملاقات ڈیڑھ گھنٹے  تک جاری رہی۔

مذاکرات   سے قبل  ایک مختصر بیان  دینے والے  صدر  ایردوان نے بتایا کہ دونوں ملکوں کا باہمی  تعاون خاصکر آک قویو    نکلیئر پاور اسٹیشن   اور ٹرکش اسڑیم  منصوبوں   کے دائرہ کار میں بڑھتے ہوئے جاری ہے۔

مذاکرات میں   دو طرفہ تعلقات سمیت  علاقائی  مسائل پر بھی تبادلہ خیال   کرنے کا  بھی بتایا۔

روسی صدر   کا بھی کہنا تھا کہ "روس اور ترکی  حالیہ ایام میں شام سمیت  دنیا بھر کے بحرانوں کے حل  کی تلاش میں  فعال کردار سنبھالے ہوئے ہیں۔   دونوں ملکوں کے  دفاعی اداروں اور خفیہ سروسز      کے درمیان  قریبی تعاون   قائم ہوا ہے۔  روسی اور ترک  فوجیوں کے درمیان   اس سطح کے قریبی تعاون  کے قیام کسی کے ذہن و گمان میں بھی نہ تھا۔

ترکی ۔ روس اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاس  اور  پوتن کی جانب سے ان کے اعزاز میں  عشائیے میں شرکت کرنے والے   ایردوان  بعض ازاں معاہدوں پر دستخط  تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام  کریں  گے۔



متعللقہ خبریں