افریقی ممالک میں 23 میلین انسان  فاقہ کشی کا شکار ہیں : صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشرقی افریقی ممالک میں 23 میلین انسان  فاقہ کشی کے پنجے میں ہیں ۔

688185
افریقی ممالک میں 23 میلین انسان  فاقہ کشی کا شکار ہیں : صدر رجب طیب ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشرقی افریقی ممالک میں 23 میلین انسان  فاقہ کشی کے پنجے میں ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس انسانی المئیے کا خاموش تماشا نہیں دیکھیں گے ۔ انھوں نے  ترکی کی ہلال احمر  کیطرف سے  افریقہ    کے لیے شروع کردہ امدادی مہم میں سماجی رابطے کی وی سائٹ ٹویٹر سے امداد کی اپیل کی ۔انھوں نے انگریزی ،ترکی اور عربی زبان میں  اپنی اپیل میں کہا کہ  افریقی ممالک میں قحط سالی کیوجہ سے فاقہ کشی   خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے ۔  ہم اس صورتحال کا خاموش تماشا نہیں دیکھ سکتے ۔ ترک ہلال احمر کیطرف سے شروع کردہ " مشرقی افریقہ کے لیے امید بنیں " نامی امدادی مہم میں 2868 سے DOGUAFRIKAمیسیج  کیساتھ 10 لیرے کا عطیہ دے سکتے ہیں ۔

 اقوام متحدہ  کے اعدادوشمار کیمطابق   صومالیہ ،جنوبی سوڈان،ایتھوپیا ،کینیا ،جبوٹی ،سوڈان،  یوگنڈا اور برونڈی جیسے ممالک میں 23 میلین انسان فاقہ کشی کا شکار ہیں ۔ ان ممالک میں خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ ایک سال میں  ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔



متعللقہ خبریں