آپ کے ووٹ مغرب کی رکاوٹوں کا بہترین جواب ہوں گے: صدر رجب طیب ایردوان

وہ ہمارے شہریوں کے ساتھ ہمارے قلبی تعلق سے حسد کرتے ہیں لیکن وہ خواہ کچھ بھی کر لیں اس قلبی تعلق کو توڑ نہیں سکیں گے۔ صدر ایردوان

688000
آپ کے ووٹ مغرب کی رکاوٹوں کا بہترین جواب ہوں گے: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جرمنی میں مقیم ترک شہریوں کے ساتھ  16 اپریل کے ریفرینڈم سے متعلق جلسوں کے لئے  کاروائیاں جاری ہیں۔

صدر ایردوان نے ٹی آر ٹی کی خصوصی نشریات  میں شرکت کی اور بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " صدر کی حیثیت سے ان سے میری صرف ایک ہی درخواست ہے اور وہ یہ کہ  ملت کے نام پر بیلٹ بکسوں کا رُخ کریں ۔ ان کے راستے میں  چاہے جتنی بھی  رکاوٹیں  کھڑی کی جائیں  ، ان کے ووٹ مغرب کے لئے ان رکاوٹیں کا بہترین جواب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ "وہ ہمارے شہریوں کے ساتھ ہمارے قلبی تعلق سے حسد کرتے ہیں لیکن وہ خواہ کچھ بھی کر لیں اس قلبی تعلق کو توڑ نہیں سکیں گے"۔

دورہ روس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ترجیحی موضوع شام ہو گا  اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات  اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ 16 اپریل کو  صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق آئینی ترمیم کو  عوامی  منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس نظام سے وزارت اعظمیٰ کا خاتمہ ہو جائے گا، پارلیمنٹ کے آئینی  اختیار اور احتسابی قوت میں اضافہ ہو گا۔

نئے سسٹم کے ساتھ صدر کا احتساب کیا جا سکے گا  علاوہ ازیں اس میں قومی اسمبلی  کو بھی انتخابات کی تجدید کا اختیار دیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارا واحد مقصد اپنے عوام کو زیادہ بہتر خدمات فراہم کرنا ہے اور جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ  یعنی 2023 کے لئے ہم نے جن اہداف کا تعین کیا ہے ان تک صرف صدارتی نظام کے ساتھ ہی رسائی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آئینی ترمیم کو سسٹم سے منسلک استحکام اور  اعتماد  کے دوام کے طور پر دیکھتا ہوں، ہمارا مقصد انتظامیہ کی تبدیلی نہیں ہے وہ کام جمہوریہ ترکی کے قیام کے اعلان کے ساتھ یعنی 1923 میں ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام سے ترکی  کے استحکام کو خطرہ درپیش ہے۔ ہم ملک کے مستقبل کے لئے ایک نظام کی تعمیر کر رہے ہیں اور اس نظام کی مدد سے دہشتگردی کے خلاف جدو جہد میں زیادہ سریع نتائج حاصل کئے جا سکیں گے۔

15 جولائی کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے حملے کے اقدام پر بات کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ  15 جولائی کو میں نے ملت کے ایمان اور حب الوطنی کا مشاہدہ کیا اور 16 اپریل 15 جولائی کا بدلہ چکانے کا دن ہو گا۔

اقتصادیات میں پیش رفت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واحد حکومت کے ادوار میں حاصل کردہ استحکام کی طفیل  ترکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ بندرگاہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ ہم بے روزگاری کے مسئلے پر بھی قابو پائیں گے اور انشاءاللہ  بے روزگاری کم ترین سطح پر آ جائے گی۔



متعللقہ خبریں