نیا حکومتی نظام ترکی میں بغاوت کے احتمال کو ختم کر دے گا، نائب وزیر اعظم

موجودہ  نظام بحران کی گنجائش موجود ہونے والا ، حکومت و  اسمبلی   کو   باندھ کر رکھ    دینے والا ایک طرز    حکومت ہے

684075
نیا حکومتی نظام ترکی میں بغاوت کے احتمال کو ختم کر دے گا، نائب وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم  نعمان  قرتلمش    کا کہنا  ہے  کہ  انتظامیہ میں  مزید  فیصلہ کر سکنے والے کسی  میکانزم  کی ہمیں  ضرورت لاحق  ہے۔

قرتلمش نے   ایک نجی ٹیلی ویژن پر  براہ  راست نشریات  میں ایجنڈے  کے سوالات  کا جواب  دیا ہے۔

دہشت گردی   کے خلاف جنگ میں  اہم  کامیابیوں پر   مہر ثبت کرنے  کی وضاحت کرنے والے   نائب وزیر اعظم نے کہا کہ  15 جولائی کو بغاوت کی کوشش کرنے والی   دہشت گرد تنظیم فیتو  اور ان  کی پشت پناہی کرنے والی  کوئی بھی طاقت  اب کے بعد ترکی  میں  بغاوت  لانے کی جرات  نہیں  کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے ساتھ ہی ترکی   میں بغاوتوں اور    دیگر  بد نظمیوں  کا ماحول   ختم ہو جائیگا، موجودہ  نظام بحران کی گنجائش موجود ہونے والا ، حکومت و  اسمبلی   کو   باندھ کر رکھ    دینے والا ایک طرز    حکومت ہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ  ہم  جس نظام کو   لانے کی کوشش میں ہیں اس کی ضمانت  قوم ہے۔

وزیر اعظم    کا کہنا  تھا کہ امریکہ اور روس   کے نئے مشرق وسطی  میں  تعاون  قائم کرنے  کے لیے صحیح   شراکت دار  ترکی ہے۔ کیونکہ    ترکی کے بغیر    شام اور دیگر علاقوں میں  کی جانے والی جنگوں میں    پائدار   کامیابی   نا ممکن ہے۔  کوئی بھی ملک واحدانہ طور پر   ان  جنگوں  میں    دور رس نتائج  حاصل  نہیں کر سکتا۔

 



متعللقہ خبریں