جرمن اخبار کے صحافی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، وزیر انصاف

ترک نژاد  جرمن صحافی  دینز  یوجیل  کو "دہشت گردی کا  پراپیگنڈا  کرنے اور عوام میں  کینہ و دشمنی  کو ہوا دینے   " کے الزامات       کے ساتھ  استنبول میں  گرفتار  کر  لیا گیا  تھا

682557
جرمن اخبار کے صحافی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، وزیر انصاف

وزیر انصاف  بیکر بوزداع   کا کہنا ہے کہ  جرمن اخبار   دی ویلٹ   کے  نمائندہ برائے دینز یوجیل  کی گرفتاری    کا فیصلہ سیاسی نہیں  بلکہ   کود مختار    ترک عدالت    کی جانب سے صادر کردہ  ایک حکم ہے۔

بیکر بوزداع نے یورپی کونسل کے سیکرٹری   جنرل   تھورب جورن  یاک لینڈ   کے ہمراہ فرانس میں  پریس کانفرس کے دوران  دینز  یوجیل  کی گرفتاری  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "مذکورہ شخص  کے بارے میں  فیصلہ  ترک عدالت نے دیا ہے، جس پر  ملزم کو  اعتراض کا حق حاصل ہے، یہ فیصلہ ہر گز سیاسی نہیں ہے۔ "

خیال رہے کہ  ترک نژاد  جرمن صحافی  دینز  یوجیل  کو "دہشت گردی کا  پراپیگنڈا  کرنے اور عوام میں  کینہ و دشمنی  کو ہوا دینے   " کے الزامات       کے ساتھ  استنبول میں  گرفتار  کر  لیا گیا  تھا۔

 


 



متعللقہ خبریں