ای سی او سربراہی اجلاس پاکستان کے ساتھ یک جہتی کا ثبوت ہے: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد

پیر کو ای سی او حکام کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میںای سی او کے تیرہویں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کے لئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں

681210
ای سی او سربراہی اجلاس پاکستان کے ساتھ یک جہتی کا ثبوت ہے: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں توانائی،انفرا سٹرکچر اور تجارتی سیکٹرز پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ای سی او تیر ہویں سربراہ اجلاس کے حوالے سے اسلام آباد ڈیکلریشن کا مسودہ تیار ہو چکا ہے۔پانچ سربراہان مملکت،تین حکومتی سربراہان ایک نائب وزیر اعظم اور ایک خصوصی سفارتکار سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔پیر کو ای سی او حکام کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میںای سی او کے تیرہویں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کے لئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ان سفارشات کو (آج)منگل کے روزکونسل آف منسٹرز کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا جس کی منظوری کے بعد یہ سفارشات سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے کہاکہ سربراہ اجلاس میں ای سی او رکن ملکوں کے درمیان روابط اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائینگی۔ای سی او رکن ملکوں کے د رمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیاجا ئیگا۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔کوریڈور پورے خطے کیلئے ترقی و خوشحالی کی نوید ہے۔خطے کے تمام ممالک اس سے مستفید ہونگے۔ خطے کے تمام ملکوں نے منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے مثبت جواب دیا ہے۔وسطی ایشیائی ممالک کی جانب سےمنصوبے میں شمولیت سے خطے کی ترقی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ای سی او سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سربراہ اجلاس میںرکن ملکوں کے درمیان اشیاء اور لوگوں کی آ مدورفت کو تیز کرنے کے لئے بھی اقدامات پر بھی غور کیاجائیگا۔



متعللقہ خبریں