آسٹریا کے وزیر خارجہ  کا بیان ڈیموکریسی کے جہاں شمول اصولوں کے  خلاف ہے :مفتی اولو

وزارت خارجہ  کے ترجمان حسین مفتی اولو  نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنےوالے ترکوں کا انتخابی عمل میں شامل ہونا  جمہوریت کا تقاضا ہے ۔

681420
آسٹریا کے وزیر خارجہ  کا بیان ڈیموکریسی کے جہاں شمول اصولوں کے  خلاف ہے :مفتی اولو

 

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریا کے وزیر خارجہ  و ہم آہنگی سباستیان کرز نے ترکی میں 16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم  کے دائرہ کار میں صدر ایردوان کیطرف سے اس ملک میں انتخابی مہم کی  سرگرمیوں شروع کرنے کی خلاف  جو بیان دیا ہے وہ ڈیموکریسی کے جہاں شمول اصولوں کے  خلاف ہے ۔

 وزارت خارجہ  کے ترجمان حسین مفتی اولو  نے ان کے بیان کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  ان کا بیان مفروضوں اور دوھرے معیار کی واضح مثال ہے ۔  بیرون ملک بسنےوالے ترکوں کا انتخابی عمل میں شامل ہونا  جمہوریت کا تقاضا ہے ۔ اس عمل کا آسٹریا کی داخلی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وزیر خارجہ سباستیان کرز کے  دعوے کے برعکس ہم آہنگی کو اصل نقصان پہنچانے والے ترک شہریوں  کے جمہوری حقوق کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنےوالے      ان  کی  طرف سے دئیے جانے والے یہ اشتعال انگیز اور قابل افسوس بیانات  ہیں ۔

ترجمان حسین مفتی اولو  نے کہا کہ نسل پرست اور ریڈیکل پارٹیوں سے بھی بڑھ کر بیان دینے والے کرز  ذاتی سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر ترکی کی سامنے رکھ کر دوبارہ ایجنڈہ بنانے کی کوشش میں ہیں ۔ 



متعللقہ خبریں