وائے پی جی کے بجائے شامی مخالفین کو اسلحہ کی فراہمی بہتر نتائج لا سکتی تھی، وزیر چیلک

اگروائے پی جی کو فراہم کردہ بھاری اسلحہ اور ٹینک مخالفین کو دیے جاتے تو پھر نہ تو داعش کا مسئلہ باقی بچتا اور نہ ہی اسے دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون کرنا پڑتا

679251
وائے پی جی کے بجائے شامی مخالفین کو اسلحہ کی فراہمی بہتر نتائج لا سکتی تھی، وزیر چیلک

یورپی یونین   امور کے وزیر  اور  چیف  نگوشیئٹر  عمر چیلک     کا کہنا ہے کہ  متحدہ امریکہ سمیت   عالمی برادری  اگر دہشت گرد تنظیم PKK  کے شام  میں  بازو  وائے پی جی   کو   فراہم کردہ  بھاری اسلحہ    کو   شامی مخالفین کو دیتی تو    داعش   کا ابتک صفایا ہو چکا ہوتا۔

پولینڈ کے دورے کے دوران اخباری نمائندوں  کو   بیان دیتے ہوئے وزیر چیلک نے   بتایا کہ   امریکہ کی جانب سے  وائے پی جی   اور پی وائے ڈی  کو شام کی واحد بری فوج    کے طور پر تسلیم  کرتے ہوئے اسلحہ کی  امداد فراہم کرنا   دہشت گردی کے خلاف جدوجہد   کے اہم ترین  عناصر میں  سے ایک کو تشکیل دیتا ہے۔

اگر     اس   تنظیم کو  فراہم کردہ   بھاری اسلحہ اور ٹینک   مخالفین کو   دیے جاتے تو پھر نہ تو داعش کا مسئلہ  باقی بچتا اور نہ   ہی اسے   دہشت گرد تنظیم کے ساتھ  تعاون  کرنا پڑتا۔

 انہوں  نے شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ  مسعود برزانی  سے ترکی  کی توقعات  کو بھی زیر لب لاتے ہوئے کہا کہ  اولین طور پر  ہم سنجار  کو دوسرا قندیل   بننے  پر اپنی آنکھیں  بند نہیں کر سکتے۔  جبکہ   pkk کو  ایک سیکولر گروہ کی  نظر سے دیکھتے ہوئے    یورپ میں  حمایت دینا  ایک ناقابل قبول   امر ہے۔

یورپی یونین  امور کےو ازیر   نے مزید کہا ہے کہ   یورپ کے دہشت گرد تنظیم کے  حوالے سے  دہرے معیار    کا مظاہرہ کرنے کے بارے میں کہا کہ  ترکی   میں  داعش کے حملے ہونے کے وقت  یورپی اداروں  نے اپنی عمارتوں پر ترک پرچم  کی    عکس بندی کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہا ر تو کیا  تھا  تا ہم  اس سے بڑھ کر خونی تنظیم PKK    کے کسی بھی  حملے    کے سامنے اس مؤقف  کا مظاہرہ نہیں کیا۔ جس کا یہ مفہوم   بنتا ہے کہ جو تنظیم یورپ کو نقصان پہنچاتی ہے  وہ     دہشت گرد  ہے  اور جو ایسا نہیں کرتی اس پر دہشت گرد تنظیم کی مہر نہیں لگائی جاتی۔



متعللقہ خبریں