سانحہ لاہور پر ترکی کی شدید مذمت و اظہار تعزیت

وزیر اعظم نواز شریف اور ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کی مشترکہ صدارت میں منعقدہ اجلاس میں لاہور حملے کی شدید مذمت کی گئی

679161
سانحہ لاہور پر ترکی کی شدید مذمت و اظہار تعزیت

ترکی نے   لاہور    کے ایک ریستوران میں  ہونے والے  دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ  تحریری اعلامیہ  میں  کہا گیا ہے کہ  لاہور کے  دہشت گرد حملے     کی اطلاع  پانے پر   ترکی  کو  دلی  افسوس ہوا ہے، ہم اس حملے کی  نفرت کے ساتھ    مذمت کرتے ہیں،  دوست و برادر  پاکستانی عوام و حکومت   کے ساتھ  اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

واضح کیا گیا ہے کہ   وزیر اعظم  بن علی یلدرم  اور  پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی شریک    صدارت  میں  کل انقرہ میں   سر انجام پانے والے ترکی ۔ پاکستان اعلیٰ سطحی  سٹریٹیجک  تعاون کونسل    کے 5 ویں اجلاس میں  قبول  کردہ   مشترکہ   اعلامیہ  میں    اس سانحہ  کی  سختی سے مذمت کرنے   کا کہتے ہوئے دونوں ملکوں کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے  پر عزم طریقے سے  جاری رکھنے اور  اس معاملے  میں    باہمی  تعاون کو  تقویت دینے   کا  عندیہ   دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ ہم  پاکستانی عوام کے  دکھ و درد میں   برابر کے شریک ہیں، حملے میں اپنی جانوں سے  ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور  زخمیوں کی فی الفور صحتیابی کے دعا گو ہیں۔

خیال رہے کہ  لاہور کے ایک  پر رونق  علاقے  کے ایک  ریستوران  میں    کل   ہونے والے حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ  21 زخمی  ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں