ترک صدر اور وزیر اعظم کی دہشت گرد حملے پر شدید مذمت

صدر ترکی نے کار بم حملے میں ہلاک ہونے والے ایک بچہ سمیت دو افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی فی الفور صحتیابی کی تمنا کا اظہار کیا

675176
ترک صدر اور وزیر اعظم  کی دہشت گرد حملے پر شدید مذمت

صدر رجب طیب ایردوان نے  شانلی عرفا    میں  خود کش  حملے کے بعد  علاقے  کے گورنر   گنگور  عظیم سے آگاہی حاصل کی۔

صدر ترکی نے  کار بم حملے میں ہلاک ہونے والے ایک  بچہ  سمیت  دو  افراد   کے  لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی  فی الفور  صحتیابی    کی  تمنا کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم   بن علی یلدرم نے بھی اپنے تعزیتی  پیغام  میں کہا ہے کہ "ضلع شانلی عرفا  میں ایک معصوم بچے  کی  ہلاکت   اور  15  ہم وطنوں کے زخمی ہونے کا   موجب بننے والے  اس    مذموم دہشت گرد حملے  پر میں لعنت و ملامت  بھیجتا ہوں۔   بچوں کی معصومیت  اور ان کی جانوں  کو لینے والی دہشت گرد تنظیم    اپنے تمام تر عناصر کے ساتھ ملیا میٹ ہو کر رہے گی۔ "

وزیر داخلہ  سلیمان سوئلو نے  بھی اپنے اعلان میں کہا ہے کہ " ویران شہر   میں  عدلیہ کے کوارٹر ز کے سامنے       خود کش  حملہ کیا ،   جس میں   پندرہ افراد کو معمولی زخم آنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس دوران ایک بچہ  جام شہادت نوش کر گیا ہے، اللہ تعالی اس کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ہم  تقریباً 5 ماہ سے ایک  غدار کے تعاقب میں ہیں  جو کہ ملک میں گزشتہ  4۔5 ماہ میں پیش آنے والے حملوں کامرتکب  ہے۔ ہمارے جیالوں  نے      اس غدار کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسے جہنم رسید کر دیا ہے۔ ہم  نے پہلے بھی  عندیہ دیا تھا اور اب بھی دیتے ہیں ہم  PKK کو اس  دھرتی سے نکال باہر کرتے ہوئے ہی دم  لیں  گے۔"



متعللقہ خبریں