ترکی ہمیشہ جزیرہ قبرص کے حل کا خواہاں رہا ہے، وزیر اعظم ترکی

ترک وزیر اعظم نے کہا کہ  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    ہمیشہ   مذاکرات میں ایک قدم آگے ہے

674878
ترکی ہمیشہ جزیرہ قبرص کے حل  کا خواہاں رہا ہے، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ   قبرص مذاکرات میں   ترک فریق ایک  قدم  آگے ہے۔

مالٹا کے دورے کے دوران  وزیر  اعظم جوزف سے ملاقات کرنے والے   بن  علی یلدرم نے   مشترکہ پریس  کانفرس  کا اہتمام کیا۔

 ترک وزیر اعظم نے کہا کہ  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    ہمیشہ   مذاکرات میں ایک قدم آگے ہے۔ اس نے کبھی  بھی  حل   کی کوششوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

مجھے  پورا یقین   ہے  کہ کوئی بھی حل جزیرے  کی سلامتی میں  معاون ثابت ہوگا۔ ترکی   کی ضمانت مؤثر طریقے سے جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہہم  مالٹا کی  یورپی یونین کی  عبوری صدارت  کے دور میں یورپی  یونین ۔ ترکی  تعلقات  کو مزید   فروغ    دیے جانے،نئے عنوانات پر بات چیت  شروع کیے جانے اور  کسٹم یونین   معاہدے پر  امور کے آغاز  کی  ہم توقع  رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں