قبرص کے یونان سے الحاق کی یاد منانے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے : صدر آکنجی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آکنجی نے کہا ہے کہ قبرصی یونانی انتظامیہ کے رویے کو دیکھ کر ہی مذاکرات کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

673563

 انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کے خصوصی نمائندہ برائے قبرص ایسپن بارتھ عائدے کیساتھ قصر صدارت  میں ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ قبرصی یونانی مجلس کے  اسکولوں میں   اینوسیس  یعنی قبرص کے یونان سے الحاق  کے ریفرنڈم  کی یاد کو منانے کے فیصلے سے قبرصی ترکوں کو شدید دھچکہ لگا ہے ۔

 انھوں نے قبرصی یونانی لیڈر نیکوس  اناستاسیاس سے  اس فیصلے کی منسوخی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قبرصی لیڈر کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے ہیں ۔   اس فیصلے سے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری  امن  مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچے گا ۔

انھوں نے کہا کہ ہم آئندہ چند دنوں میں صورتحال کا بغور جائزہ لیں گے کہ قبرصی یونانی فیصلے کے خلاف ہمارے ردعمل کو  سمجھا گیاہے یا نہیں لیکن قبرصی یونانی لیڈر کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے ہمارے رد عمل کو کوئی اہمیت نہیں دی ہے ۔

متعللقہ خبریں