الباب کا مکمل طور پر محاصرہ کر لیا گیا ہے: وزیر دفاع فکری اشک

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ الباب کے مرکز کو داعش سے پاک کرنے کے لیے شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔

673871
الباب کا مکمل طور پر محاصرہ کر لیا گیا ہے: وزیر دفاع فکری اشک

 

وزیر دفاع فکری اشک وزراء دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز روانہ ہو گئے ہیں ۔

 انھوں  نے یہاں پر صحافیوں  کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے علاقے الباب کا مکمل طور پر محاصرہ کر لیا گیا ہے ۔الباب کے مرکز کو داعش سے پاک کرنے کے لیے شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔ ترکی آزاد شامی فوج کیساتھ مل کریہ کاروائی کر رہی ہے ۔  الباب کو داعش سے پاک کروانے کے بعد ہم منبیچ سے بھی دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور پی وائے ڈی کا صفایا کرنے کی آرزو رکھتے ہیں ۔ ہم امریکہ کیساتھ ملک کر  کاروائی کر رہے ہیں لیکن ابھی تک حسب منشا نتیجہ حاصل نہیں ہو سکا ہے ۔  الباب کاروائی کے  بعد ہمار  اہم  ترین ہدف راکا اور مونبیچ سے پی کے کے کے وجود کو ختم کروانا ہے ۔  ہم ان علاقوں میں پی کے کے کی موجودگی کو ہر گز قبول نہیں کر سکتے ۔

امریکہ راکا میں کاروائی کو اہمیت دیتا ہے لیکن ترکی غلط عناصر کیساتھ مل کر کاروائی  کرنے کے خلاف ہے ۔کسی دہشت گرد تنظیم کو کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کے خلاف استعمال کرنا ایک بڑی فلاکت کا سبب بنے گا ۔   راکا میں وائے پی جی کے بجائے عربوں کیساتھ مل کر یہ کاروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمارے خیال میں امریکہ نے بھی ابھی تک پی وائے ڈی کیساتھ راکا کاروائی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

وزیر دفاع  فکری اشک نے کہا کہ کل امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جوزف ڈنفورڈ ترکی کے دورے پر تشریف لا رے ہیں ۔ ہمارے خیال میں  دہشت گرد تنظیم فیتو اور پی وائے ڈی کے بارے میں ان کے نظریات اوباما انتظامیہ سے  مختلف ہیں ۔  مستقبل میں مشترکہ کاروائی کو دیکھ کر ہ امریکہ کیساتھ تعلقات کو رخ دیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں