صدر ایردوان کا قطر میں شاندار استقبال

صدر رجب طیب ایردوان خلیجی ممالک کے دورے کی تیسری کڑی قطر پہنچ گئے ہیں ۔

672637
صدر ایردوان کا قطر میں شاندار استقبال

صدر رجب طیب ایردوان خلیجی ممالک کے دورے کی تیسری کڑی قطر پہنچ گئے ہیں ۔

دارالحکومت دوحا میں قطر کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیرمحمد ال سعد ، ترکی  میں قطر  کے سفیر سالم مبارک ال شافی ،دوحا میں ترکی کے سفیر احمد دیمr اوک اور سفارتخانے  کے عملے نے ان کا استقبال کیا ۔

قطر پہنچنے پر صدر ایردوان نے قطر کے سابق امیر شیخ حماد بن حلیفے الثانی کیساتھ ملاقات کی ۔

قطر کے شیخ تمیم بن حماد الثانی آج سرکاری تقریب کیساتھ ان کا استقبال کریں گے ۔بالمشافہ اور بین الالوفود مذاکرات کے بعد وہ قطر سے رخصت ہو جائیں گے ۔

صدر ایردوان نے ماہ دسمبر میں ترابزون میں ہونے والے ترکی قطر اعلیٰ سٹریٹیجی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے فوراً بعد قطر کا دورہ کیا ہے ۔  اس کمیٹی کا پہلا اجلاس 2015 میں دوہا میں  منعقد ہوا تھا ۔

صدر ایردوان کے ہمراہی وفد میں ان کی اہلیہ امینہ ایردوان ،مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو ،وزیر اقتصادیات نہات زیبیکچی ،توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک ،وزیر دفاع فکری اشک اور محکمہ خفیہ خبر رسانی کے مشیر حاقان فیدان  شریک تھے ۔



متعللقہ خبریں