میں مسلمان ہونے کے ناطے اسلام اور دہشت گردی کے تعلق کی نفی کرتا ہوں، صدر ترکی

تمام تر خطے،  پوری مسلم اُمہ   اور حتی    دنیا بھر کو اپنے  درخشاں مستقبل  کی خاطر    اتحاد و یکجہتی کے  ساتھ  حرکت  کرنے کا وقت     آن   پہنچا ہے، رجب طیب ایردوان

672180
میں مسلمان ہونے کے ناطے اسلام اور دہشت گردی کے تعلق کی نفی کرتا ہوں، صدر ترکی

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ    آگ  کے  دائرے    کی طرح   گھیرے میں لیے جانے والا  اسلام  جغرافیہ   انتہائی کٹھن اور  آزمائش کے دور سے  گزر رہا ہے۔

صدر ایردوان نے  ٹویٹر   پر  اپنے پیغام میں  لکھا ہے کہ" بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صد ہا سال سے  امن و امان  کے ماحول کی حامل مسلم  امہ     کو    اسوقت  دہشت گردی،    تباہ کاریوں اور بم حملوں  کا سامنا ہے۔ اپنی شناخت و مذہب  کی بنیادوں پر آپس  میں   اجنبیت    پیدا  کیے جانے والے مسلمان شام،  عراق اور  کئی دوسرے مقامات پر اپنے   وجود   کو ختم کر رہے  ہیں۔ دنیا میں خاصکر مغربی ملکوں   میں  ہمارے  مقدس  دین کو  دہشت گردی    سے منسلک  کرنا  اور انہیں ساتھ ساتھ پیش کرنا بدنیتی    کا مظاہرہ  کرتا ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ میں ایک مسلمان  ہونے کے ناطے چاہے  کسی کی بھی جانب   سے   دین ِ  اسلام اور دہشت  گردی کے درمیان تعلق     دکھائی جانے والی تمام تر تہمتوں کی نفی کرتا ہوں،   تمام تر خطے،  پوری مسلم اُمہ   اور حتی    دنیا بھر کو اپنے  درخشاں مستقبل  کی خاطر    اتحاد و یکجہتی کے  ساتھ  حرکت  کرنے کا وقت     آن   پہنچا ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ" عالم اسلام  کو  کرب و مصائب سے دو چار کرنے والی   دہشت گرد تنظیموں   داعش،  القاعدہ، بوکو حرام، الا شباب، PKK، YPG اور  فیتوکی   ہم سب کو مل کر لعنت   و ملامت  کرنی چاہیے۔  میں  تمام     تر  مسلم  بھائی  بہنوں کو اتحاد و اخوت کے ماحول میں  زندگی  کر سکنے  کا موقع دینے والی  یکسانیت  پالیسیوں   کو اپنانے  کی اپیل کرتا ہوں۔"

  

 



متعللقہ خبریں