لاہور دہشت گردی کے حملوں پر ہمیں گہرا دکھ اور افسوس ہے: صدر ایردوان

بیرون ملک سے سب سے پہلے ترک صدرنے دہشتگردی کے اس واقعے کے خلاف پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افسردہ لاہورہم آپ کے ساتھ ہیں

671963
لاہور دہشت گردی کے حملوں پر ہمیں گہرا دکھ اور افسوس ہے: صدر ایردوان

کل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں  ہونے وال خود کش حملے جس میں تیرہ افراد جان بحق ہوگئے  ہیں پر ترکی کے صدر  رجب طیب ایردوان نے  اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیرون ملک سے سب سے پہلے ترک صدرنے دہشتگردی کے اس واقعے کے خلاف پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افسردہ لاہورہم آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے  اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ   دہشت گردوں کو کوئی مذہب اور نسل نہیں ہے اور یہی دہشت گرد مذہب اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہے  ہیں۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ روز مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اور100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں