استنبول میں ترک وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اہم ملاقات

دنیا  بھر میں  در پیش   مسائل،  نقل مکانی کے  کے خلاف  جدوجہد اور علاقائی   تنازعات     کے خاتمے میں اقوام    متحدہ کومزید مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے اس میں  اصلاحات     نا گزیر   بن چکی ہیں

670287
استنبول  میں  ترک وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اہم ملاقات

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے اقوامِ متحدہ    عالمی امن و استحکام اور  خوشحالی  کے  حصول کی خاطر  اب بھی ایک     وسیع   سطح  کا پلیٹ  فارم ہے تا ہم اسے   بنیادی اصلاحات  کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم    یلدرم نے   اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل   انتونیو  گیٹرس  کو استنبول میں  شرف ملاقات بخشا۔

دولما باھچے  پیلس میں  وزیر اعظم کے دفتر میں ہونے والی یہ ملاقات    ایک گھنٹہ  بیس منٹ تک جاری رہی، جس کے بعد دونوں سربراہان نے  پریس بریفنگ دی۔

اس موقع پر   جناب یلدرم  نے  بتایا  کہ" ہمارے  خیال میں  دنیا  بھر میں  در پیش   مسائل،  نقل مکانی کے  کے خلاف  جدوجہد اور علاقائی   تنازعات     کے خاتمے میں اقوام    متحدہ کومزید مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے اس میں  اصلاحات     نا گزیر   بن چکی ہیں"۔

انہوں نے     اس امر پر بھی زور دیا کہ  ترکی  نے  کئی ایک معاملات میں  اقوام  متحدہ کی امن و بھائی چارے کے قیام کی کوششوں میں  تعاون      فراہم کیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   بطور  ترکی ہم استنبول  کو اقوام  متحدہ کے  تمام تر اداروں کو یکجا کرتے  ہوئے  اس کا  مرکز   بنانے  کے معاملے   کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے  یہ بھی  واضح کیا کہ    اس ملاقات  میں  قبرص  میں جاری امن مذاکرات  کا معاملہ بھی زیر غور آیا ہے،  اس معاملے  کا  اہم اور نازک پہلو  قبرصی  ترک عوام   کے مستقبل کو ضمانت میں لیا جانا اور   کسی غیر  متوقع     ناخوشگوار    واقعات کا  سامنا   نہ کرنا ہے۔  علاوہ ازیں  جزیرے میں   قائم کیے جانے  والے  نئے   انتظامی ڈھانچے کا دونوں طرفین کی مساوات   اور  حق  حقوق پر   مبنی  ہونے  کا نظریہ  ہمارے لیے اٹل ہے۔

  جناب یلدرم نے  مہاجرین    کے حوالے سے بنیادی حل    کے   سیکورٹی زون کے قیام  پر مبنی  ہونے  پر بھی زور دیا اور مذاکرات کے دوران     ترکی میں بغاوت کی کوشش کے حوالے سے    معلومات فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے   کہا کہ ہم  نے اس حوالے   سے اقوام متحدہ کے کسی ممکنہ  کردار    کا بھی جائزہ لیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو  گیٹرس   کا بھی کہنا تھا کہ "ہر کس کے  اپنے دروازے بند کرنے کے وقت   ترکی   نے تیس لاکھ شامی شہریوں  کی میزبانی  کی ہے،  یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے عالمی دوروں کی شروعات ترکی سے کی ہے۔

انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ترکی نے آستانہ مذاکرات میں   انتہائی اہم کردار اد کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں