اگر صدر کا انتخاب عوام کریں گے تو اختیارات بھی اسی کے پاس ہوں گے، وزیر اعظم یلدرم

موجودہ آئینی ترمیم  کے ذریعے  سن 2007 میں ہونے  والی تبدیلی    میں  رہنے والی خامیوں کو  دور کیا جائیگا

665291
اگر صدر کا انتخاب عوام کریں گے تو اختیارات بھی اسی کے پاس ہوں گے، وزیر اعظم یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ  "اگر آپ براہ راست  صدر کا انتخاب  کرتے  ہیں تو پھر آپ  کے سامنے وہی   جوابدہ ہو گا۔"

وزیر اعظم  نے   ادانہ  میں  آک پارٹی  کے  ایک اجلاس سے خطاب میں   آئینی ترمیم  کے  حوالے سے  اپنے جائزت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ ترمیم  کے ذریعے  سن 2007 میں ہونے  والی تبدیلی    میں  رہنے والی خامیوں کو  دور کیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر آپ صدر  کا انتخابات  براہ راست کرتے ہیں  تو پھر آپ کو   اختیارات،  فرائض اور ذمہ داری  اسی کے سپرد کریں گے۔

فیتو کے خلاف جدوجہد کے  حوالے سے انہوں نے کہا کہ  "آپ  بالکل  فکر مند نہ ہوں ہم ان   سے  حساب  ضرور پوچھیں گے۔  کیونکہ انہوں نے   اپنے  ہی ہم وطنوں کو  ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کے ذریعے   نشانہ بنایا ہے۔ "

 

 



متعللقہ خبریں