ترک جنگی طیاروں کی بمباری، داعش کے 51 دہشت گرد ہلاک
ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد الباب ،تاعدیف،قباسین اور بزاگاہ میں داعش کے 244 اہداف پر بمباری کی۔
![ترک جنگی طیاروں کی بمباری، داعش کے 51 دہشت گرد ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/f49a/6d52/918e/5892dfc9919e5.jpg?time=1718863778)
ترک مسلح افواج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے3 16 ویں روز داعش کے 51 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے لاحق سرحدی خطرات کو دور کرنے کے لیے شام کے شمالی علاقے میں اتحادی قوتوں کی حمایت کی غرض سے 24 اگست 2016 کو فوجی کاروائی شروع کی گئی تھی ۔ ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد الباب ،تاعدیف،قباسین اور بزاگاہ کے علاقوں میں داعش کے 244 اہداف پر بمباری کر کے 83عمارتوں ،بموں سے لدی ہوئی دس گاڑیوں ،اسلحے کے دو ڈپو ؤں ، دفاعی عمارتوں اور دو توپوں کو تباہ کر دیا ہے ۔داعش کے قبضے سے واگزار کروائے جانے والے علاقوں میں مخالفین کی مدد سے بم ڈسپوزل ٹیموں نے 41 دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے ۔
فرات ڈھال کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک 3591دستی بموں اور 55 سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے ۔